اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کہ جو اٹلی کے وزیر خارجہ فڈریکا موگرینی کے دعوت پر بدھ کی صبح روم پہنچے ہیں، اٹلی کے سینٹ کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی یونین میں اٹلی کی صدارت کے دور میں صلاح مشوروں اور باہمی رابطوں کے لئے اچھے مواقع فراہم ہوں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے تھران کے جوہری مسئلہ کے بارے میں بھی تاکید کی کہ ایران، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اپنی تمام تر کوششوں اور تعاون کو بروئے کار لایا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خطرات کے حوالے سے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک، دنیا میں دہشتگرد کے ممکنہ پھیلاؤ کی بہ نسبت خبردار کرتا رہا ہے اور اگر دہشتگردی کے لعنت کے خلاف ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھوس اقدامات انجام دیئے جاتے، تو دہشتگردی کا دائرہ، عراق تک نہ پھیلتا۔ اٹلی کی سینٹ کے چیئرمین پیٹرو گرامو نے بھی اس ملاقات میں علاقے کی مشکلات کے حل میں ایران کے بنیادی اور محوری کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ایک قدیمی تاریخ کا حامل اور اٹلی کا دوست ملک ہے اور علاقے کے امن و استحکام اور سیکیورٹی میں ایران کی حیثیت نہایت ہی اہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲